• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول پمپ کامینیجر لاکھوں روپے خوردبرد کرکے فرار ہوگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پٹرول پمپ کامینیجر لاکھوں روپے خوردبرد کرکے فرار ہوگیا، تھانہ گنج منڈی کومحمد احسن اعجاز نے بتایا کہ میں فو ار ہ چوک پیٹرول پمپ میں بطور جنرل منیجر ملازمت کرتا ہوں سیف الرحمٰن اسی پٹرول پمپ پر بطور منیجر میرے ماتحت کام کر رہا تھا سیف الرحمٰن نے سٹاف کی تنخواہ کی مد میں 5لاکھ 40ہزار روپے الیکٹرک بل کی مد میں رقم 3لاکھ روپے اور اس کے علاوہ دس لاکھ روپے پٹرول پمپ کی سیل کی کیش جو کہ کل رقم پچیس لاکھ نوے ہزار روپے بنتی ہے سیف الرحمٰن ساری رقم لےکر غائب ہو گیا ہے-
اسلام آباد سے مزید