• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 3افرادکوقتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے 3افرادکوقتل کردیاگیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 2افراد کوموت کے گھاٹ اتاردگیا،پولیس کے مطابق بدھ کی رات سید وقاص حسین شاہ بعمر 25سال اور ان کادوست خضر حیات بعمر 33سال موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ شاہ پور سٹاپ کے قریب فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیاگیا ، جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیا جودونوں ازاں بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ،دوہرے قتل کی اطلاع ملنے پرسی پی او نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں ،ادھر تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں بدھ کی رات ساڑھے چھ بجے کے قریب 32سالہ عرفان خان ولد پیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا، پولیس کے مطابق اس کے سر میں فائر لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید