• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پاکستانی طلبا کو مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کی مفت تربیت دے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں‘سعودی عرب پاکستانی طلباکو مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی کی مفت تربیت فراہم کرے گا۔پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہناتھاکہ اس بار یہ پروگرام تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ لیپ ٹاپ کے بیگ پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا جسے میں نے ہٹانے کی ہدایت کی‘ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40، 50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہوں گے لیکن قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو عظیم تر بنانے کے لیے 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو وہ بھی کم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید