• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں میں دل کے دوروں کے کیسز میں اضافہ، ماہرین امراض قلب

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نوجوانوں میں دل کے دوروں کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں امراض قلب، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیادی وجہ صحتمندانہ سرگرمیوں کا فقدان ہے۔ دنیا بھر میں طرزِ زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا جا رہا ہے اور لوگ قدرتی طریقوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں، تاہم پاکستان میں اب تک اس حوالے سے کوئی سنجیدہ تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی۔ طرزِ زندگی میں تبدیلی کے بغیر ان بیماریوں کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں۔ ہم نے طبی علاج کے حوالے سے تو ترقی کی ہے اور ادویات کی کھپت میں اضافہ دیکھا ہے، لیکن طرزِ زندگی کی تبدیلی پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا جا رہا۔ ان خیالات کا اظہارنامور ماہرین امراض قلب نے جامعہ کراچی اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچر میموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ ʼʼفینٹاسٹک 4مہم کے تحت صحت کے بارے میں آگاہی کا سیشن " سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک بھر سے سے مزید