• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ٹکٹنگ، 3 روز میں 6 کروڑ روپے کے 12 ہزار 942 چالان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ای ٹکٹنگ کے نظام کے نفاذ کے بعد 3 روز کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 12 ہزار 942 چالان کئے گئے، سب سے زیادہ ای چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کئے گئے جن کی تعداد 7ہزار 83 ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے جدید و خود کار فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نظام کے نفاذ کے بعد پہلے تین روز میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے 6 کروڑ روپے سے زائد کے 12ہزار 942ای چالان جاری کئے گئے ہیں۔تین روزکے دوران سب سے زیادہ ای چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کئے گئے جن کی تعداد 7ہزار 83 ہے، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 2ہزار 456 ،اوور اسپیڈ پر 1920،سگنل پر ریڈ لائن کی خلاف ورزی پر 829، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 410، رانگ وے پر 78، غلط سمت ڈرائیونگ کرنے پر 78، دوران ڈرائیونگ لین کے استعمال پر 49،کالے شیشوں پر 35،اوور لوڈنگ پر 26 ، غیر قانونی پارکنگ کرنے پر 20، اسٹاف لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ، غلط پارکنگ کرنے پر 20 ،ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے پر 11 ، بیجا لوڈنگ پر 7اور مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھانے پر 7چالان جاری کئے گئے۔پہلے روز مجموعی طور پر 2662،دوسرے روز 4301 اور تیسرے روز 5 ہزار 979 چالان جاری کئے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید