 
                
                 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے سخت ردِعمل میں کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی بخار ، ہیضہ ، موشن ، الٹیاں ، ملیریا اور خارش جیسے امراض نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ روزانہ درجنوں افراد متاثر ہو رہے ہیں جبکہ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں مگر حکومتِ سندھ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔