 
                
                 
 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت ، سیاحت ،نواردات و آرکائیو حکومت سندھ کے ڈائریکٹرجنرل لائبریریز غلام سرور چنڑ کا عارضی چھٹیوں پر جانے کے باعث ڈائریکٹر جنرل کلچر حبیب اللہ میمن کو ڈائریکٹر جنرل لائبریزی کاعارضی چارج دے دیا گیا ،23 اکتوبر 2025 کو سیکٹریری محکمہ ثقافت ،سیاحت ،نواردات و آرکائیور سندھ خیر محمد کلوڑ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ غلام سرور چنڑ کی 2 ہفتے کی چھٹیا ں منظور کی گئی ہیں اور اس دوران حبیب اللہ میمن کوڈائریکٹر جنرل لائبریزی کی دیکھ بال کی ذمہ داریاں بھی تقویض کی جاتی ہیں ،دوسری طرف چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے دفتر سے 24 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ ثقافت سندھ کے ڈائریکٹر پبلیکیشن اینڈ ویلفیئر محمد سلیم سولنگی سے سندھ انسٹی ٹیو ٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس ( سمپا )جامشورو کا اضافی چارج واپس لے کر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم رحمت اللہ راجڑکو سندھ انسٹی ٹیو ٹ آف میوزک اینڈ پرفارمنگ آرٹس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔