 
                
                 
کراچی(جنگ نیوز) ملیشیا پاکستان بزنس کونسل کا 13ویں اجلاس پیٹرن ان چیف دا تو سری نذیر میر سلام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2025 تا 2027کیلئے چیئرمین وائس چیئرمین اور ایکس کو ممبرز کا چناؤ اکثریتی رائے سے کیا گیا ۔2025تا 2027کیلئے نئے چیئرمین محمد امین علی صدیق وائس چیئرمین محمد سلیم خان بلوچ اکثریت رائے سے منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر چیئرمین امین علی صدیق نے مستقبل پلان اور روڈ مپ پر اظہار خيال کيا اور وائس چیئرمین سليم بلوچ نے سابق چیئرمین وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل اور سابق ایکس کو ممبرز اور مال پاک کونسل کے خصو صی ممبران محمد اقبال اور محمد اسلم کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔