 
                
                 
 
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرلِ محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ کوئٹہ ٹو ایران فضائی رابطے کاآغازایک اہم سنگ میل ہے جو ایران اور پاکستان بالخصوص صوبہ سیستان و بلوچستان (ایران) اور بلوچستان (پاکستان) کے مابین اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم ہے،اقدام تجارت کے حجم میں طے شدہ اہداف کے حصول میں موثر کردار ادا کرے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کوئٹہ ٹو ایران پروازکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔