 
                
                 
 
کراچی(نیوز ڈیسک)سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 212ویں اجلاس میں 9ماہ کے مختصر عبوری مالیاتی گوشواروں کی منظوری دیدی۔ شرح سود میں کمی کے باوجود نتائج مستحکم اور مستقل کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔30ستمبر کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کیلئے قبل از ٹیکس منافع 9,604 ملین روپے اور بعد از ٹیکس 3,304 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 9,734ملین روپے اور 4,766 ملین روپے تھا۔فی حصص آمدنی گزشتہ تقابلی مدت کے 4.3228 روپے فی حصص کے مقابلے میں حالیہ مدت میں 2.9968 روپے فی حصص ہے ۔