 
                
                 
 
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم نے بلوچستان کی طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھادیا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا،وزیر اعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےنوجوانوں کیلئے اشعار بھی سنائے۔ محبّت مجھے اُن جوانوں سے ہے، ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند،تقریب میں اس وقت جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب بلوچستان بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبہ بی بی درجان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ نشست میرے لیے باعث فخر اور ایک اعزاز ہےجونہی وہ تقریر کرکے واپس آئیں تو وزیراعظم نے بی بی درجان کو اپنی نشست پر بٹھا دیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اس موقع پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔