• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مجموعی قرضہ 84.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کا مجموعی قرضہ 84.8 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔ بلند شرحِ سود، روپے کی قدر میں کمی اور سست شرحِ نمو قرضے کے استحکام کے لیے خطرہ قرار، وزارتِ خزانہ کی ’’ڈیٹ سسٹینیبلٹی اینالیسس‘‘ (DSA) رپورٹ کے مطابق پاکستان کا عوامی اور ضمانت یافتہ قرضہ 84.8 ٹریلین روپے یا مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 74.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو جون 2024 میں 70.9 فیصد کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ میں 2026 سے 2028 کے درمیانی عرصے میں قرضے پر چھ بڑے ممکنہ جھٹکوں کا انتباہ دیا گیا ہے، جن میں وفاقی مالی توازن (primary balance)، شرحِ نمو، شرحِ سود، زرِ مبادلہ کی قدر، مجموعی مالیاتی جھٹکا اور مالیاتی شعبے کی ممکنہ ذمے داریاں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید