• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان، بھاری جرمانوں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے، سٹی کونسل کراچی کی متفقہ قرارداد

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے ذریعے بھاری جرمانوں کیخلاف احتجاج اور شدید تحفظات،بھاری جرمانوں کا نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے ایوان نےقراردار متفقہ طور پر منظور کر لی کونسل ارکان نے کہا کہ لاہور میں جرمانوں کی رقوم کراچی کے مقابلے میں بہت کم ہےجو شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کی شہر میں عدم موجودگی کے باعث ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے صدارت کی اجلاس سے پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کےپارلیمانی لیڈر فیروزخان کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ان کے ارکین اجلاس سے واک آوٹ کر گئے جنہیں بعد میں منا کر ایوان میں لایا گیا اپوزیشن کی اتحادی تحریک انصاف کے لیڈر مبشر الحق نے جماعت اسلامی سے گلہ کیا کہ ان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن ہر جلسے میں اسرائیل کے حوالے سے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں جبکہ جناح ٹاون میں بھی وہ اتحادی ہیں لیکن ان کی یوسیز کو ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کیا جاتا ہے اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف گروپ جن کے ارکان کی تعداد 32ہےاجلاس میں صرف چار پانچ ہی شریک رہے کونسل کے عام اجلاس میں مجموعی طور پر20 قراردادیں منظور کی گئیں جن میں سے 8 قراردادیں اتفاق رائے سے جبکہ 12 قراردادیں کثرت رائے سے منظور ہوئیں جبکہ ایک قرارداد کو آئندہ اجلاس تک کے لئے موخر کردیا گیاجو قراردادیں اتفاق رائے سےمنظور کی گئیں ان میں کریم آباد انڈرپاس کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی اور مستقل کوششوں کے اعتراف میں اس منصوبے کو ڈاکٹر عاصم حسین انڈرپاس کے طور پر موسوم کرنے لانڈھی کیٹل کالونی کے لئے خالد بن ولید روڈ پر زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کو پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے سابق صدر اور بن قاسم ٹاؤن کے سابق ناظم محمد عمر جت مرحوم سے موسوم کرنے اورکرن اسپتال روڈ کو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدر خان سے منسوب کرنے کی قرارداد شامل تھی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی اگلی قرارداد کے ذریعے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی بھرپور مذمت اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نکالا جائے، قرارداد پر پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی اور اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے کشمیر پر غصبانہ قبضہ کیا، پاکستانی عوام کشمیریوں کے جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم کا مسئلہ کشمیر پر یکساں موقف ہے،کے ایم سی کونسل کے اجلاس کے آغاز پر سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جمن دروان نے کہا کہ آغاز سراج درانی ایک بہادر انسان اور پارٹی سے مخلص رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور مختلف پارلیمانی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لئے بھرپور کردار ادا کیااگلی قرارداد ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے لے آؤٹ پلان میں 50 ایکڑ اراضی کے اضافے اور نئی نظر ثانی شدہ منصوبہ بندی،محکمہ اسٹیٹ اینڈ اکوموڈیشن کے ایم سی کے ضمنی قوانین سے متعلق سفارشات، گولیمار چورنگی پر واقع انڈرپاس کو قادر بخش بکک سے منسوب کرنے، پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید رہنما واجہ کریم داد کی خدمات کو سراہتے ہوئے لیاری فیملی پارک کا نام شہید واجہ کریم داد سے منسوب کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید