• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں بڑی کارروائی، ایک ارب کی 5 ایکڑ قیمتی کمرشل زمین وا گزار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اورنگی ٹاؤن میں یک ارب روپے سے زائد مالیت کی 5ایکڑ قیمتی کمرشل زمین وا گزار کرا کر دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ، اسپتال کے قیام کیلئے لیز پر دی گئی زمین کمرشل سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جارہی تھی۔کے ایم سی کے مطابق یہ زمین ایک اسپتال کے قیام کے لئے لیز پر دی گئی تھی بعد ازاں اسے لیز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسکولوں، آڈیٹوریم، کینٹینز اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ میئر کراچی کی اس واضح پالیسی کے تحت کہ قبضہ شدہ یا غلط استعمال ہونے والی بلدیاتی اراضی واپس حاصل کی جائےکے ایم سی نے اس سے قبل اورنگی ٹاؤن شپ پروجیکٹ کے تحت 500 سے زائد پلاٹس کے معاہدے منسوخ کئے تھے محکمہ جاتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس 5 ایکڑ قیمتی زمین کی منسوخی باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی۔ بعد ازاں کے ایم سی کے اورنگی ٹاؤن شپ ڈپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ایک جامع آپریشن کیا جو پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاون فیصل رضوی کی نگرانی میں انجام پایا ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ زمین کو سیل کر دیا، تاہم وہ حصہ جو اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے فی الحال فعال رکھا گیا تاکہ زیرِ علاج مریضوں کی سہولت متاثر نہ ہو جیسے ہی مریضوں کا علاج مکمل ہوگا، باقی حصہ بھی تحویل میں لے لیا جائے گا. میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام اور ضلعی انتظامیہ کی مربوط کوششوں کو سراہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید