کراچی (نیوز ڈیسک) 10امیر ترین افراد کی نئی فوربز فہرست جاری ہوگئی۔
ایلون مسک 497 (ایک ہزار396 کھرب پاکستانی روپے) ارب ڈالر کے ساتھ نمبر 1، لیری ایلیسن دوسرے، جیف بیزوس تیسرے، لیری پیج چوتھے نمبر پر جب کہ مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر آگئے۔
دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں سے 9 امریکی شہری جب کہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ واحد غیر امریکی ارب پتی ہیں۔ وارن بفیٹ کئی برس بعد فہرست سے باہر ہوگئے۔
دنیا کے ان 10 امیر ترین افراد کی کل دولت 2.4 ٹریلین ڈالرز (6ہزار741 کھرب پاکستانی روپے) تک پہنچ چکی ہے۔
فوربز کی نومبر 2025ء کی تازہ فہرست کے مطابق ایلون مسک 497 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص برقرار ہیں۔ اکتوبر میں ان کی دولت میں 6 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر موجود لیری ایلیسن کی دولت 22 ارب ڈالرز کم ہوکر 320 ارب ڈالر رہ گئی۔
ایمازون کے بانی جیف بیزوس 254 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے، جب کہ گوگل کے بانی لیری پیج اور سرگئی برن کی دولت بالترتیب 232 اور 215 ارب ڈالرز تک بڑھ گئی۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 29 ارب ڈالرز کے نقصان کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔