• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کا تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے 2028 تک دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جام کمال خان نے ایرانی سفیر کو 22ویں پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے، وزیر تجارت نے ایرانی کمپنیوں کو فوڈ ایگ 2025 نمائش میں شرکت کی دعوت دی ،فوڈ ایگ نمائش 25 سے 27 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ جام کمال خان نے کہا کہ فوڈ ایگ نمائش پاک ایران کاروباری روابط کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید