• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی تہوار کیلئے ویزے جاری

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان میں مذہبی تہوار کیلئے ویزے جاری۔ مئی کے تنازع کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفر کی بحالی کا پہلا بڑا قدم،ننکانہ صاحب میں جشن منگل سے شروع ہوگا، ہزاروں یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم بھارتی اخبارات نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ حکومت "منتخب" گروہوں کو سکھ مذہب کے بانی کے جنم دن کے دس روزہ جشن میں شرکت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دے گی۔نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ مئی میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی مہلک جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں میزائل، ڈرون اور توپ خانے کے حملے شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید