کراچی (نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا بڑھتا کردار، امریکہ اور اسرائیل میں تشویش کی لہر، پاکستان اور سعودیہ کا اسٹریٹجک معاہدہ مسلم ممالک میں تعاون کا نیا محور بن سکتا ہے، اسرائیل و مغربی دنیا میں عدم اطمینان پیدا ہو گیا ہے۔امریکاکو ایٹمی پھیلاؤ اور اسرائیل کو سیکورٹی خطرات پر تشویش ہو رہی ہے ،انٹرنیشنل نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے کردار نے امریکہ اور اسرائیل میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ 17 ستمبر 2025 کو پاکستان اور سعودی عرب نے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاع‘‘ کا معاہدہ کیا، جس کے تحت دونوں ممالک کسی تیسرے فریق کی جارحیت کی صورت میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔