پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔
کراچی سے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کی درخواست پر امدادی سامان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جامشورو ڈی ڈی ایم اے کو 6 ہزار مچھر دانیاں، 16 وہیل چیئرز اور 3 فوگنگ مشینز دی گئی ہیں، ٹنڈوالہٰ یار اور سانگھڑ کے ڈی ڈی ایم ایز کو 5، 5 ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و مشیر برائے بحالی کی ہدایات پر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، متاثرہ اضلاع کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے متحرک ہے۔