• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں ایف آئی اے آفیسر سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایف آئی اے آفیسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملیرکینٹ تھانے کی حدود جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا،حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی ،حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت محمد ایوب خان کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق متوفی شخص ایف آئی اےمیں اے ایس آئی تھا اورایئر پورٹ پر تعینات تھا،ایس او ٹریفک چوکی ملیر کینٹ ارشد علی نے بتایا کہ ڈمپر ایئر پورٹ سے مال خالی کر کےواپس آرہا تھا کہ چیک پوسٹ نمبر 6کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے باعث موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،حادثے کے وقت ٹریفک پولیس کی نفری موقع پرموجود تھی،ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کوحراست میں لیکر اسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کردیاحادثے میں جاں بحق ایف آئی اے ملازم محمد ایوب ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد کے واپس گھرجارہا تھا، ایس ایچ اوملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا ایف آئی کے ملازم یونیفارم میں ملبوس اور ہیلمنٹ بھی پہنا ہوا تھا،حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیورانورخان کوگرفتارکرلیا،، گرفتار ڈرائیور انور خان کے ڈرائیور کےلائسنس کی معیاد بھی 16 اکتوبر کو ختم ہوچکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید