• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 تا 6 نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی (سٹاف رپورٹر/این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو آئندہ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 25تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ نمائش پاکستان کی بلیو اکانومی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس ایونٹ میں دنیا کے تقریبا ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔ نمائش میں 28 بین الاقوامی فرموں اور 150 مقامی تنظیموں سمیت دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق بعید کے 133 بین الاقوامی وفود بشمول برطانیہ، اٹلی، ایران، ترکی، کے ایس اے، آسٹریلیا، مصر اور چین جیسے 45 ممالک کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مقامی نمائش کنندگان کے علاوہ پائیمک میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے پویلین بھی ہوں گے جو ملک کے بحری شعبے میں ممکنہ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پائیمک وسیع سمندری نمائش، بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگز، مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور میڈیا سے بات چیت کا احاطہ کرے گا۔ غیر ملکی مندوبین، اعلی سرکاری حکام، اور میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعلی سطحی مصروفیات کا انعقاد ہو گا جن کا مقصد بندرگاہوں، جہاز رانی، ماہی پروری اور ساحلی ترقی سمیت اہم بحری شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید