کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کے ایک وفد نے کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈز سینٹر (کے ٹی ڈی ایم سی )کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ادارے کےسی ای او منصور احمد اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،دورے کا مقصد صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنا اور ٹول، ڈائی اور مولڈ ڈیولپمنٹ، تکنیکی مہارتوں کے فروغ اور پلاسٹک مینوفیکچرنگ سیکٹر کی استعداد کار میں اضافے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ملاقات میںتکنیکی ترقی اور صنعتی استعداد کار بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او کے ٹی ڈی ایم سی مسٹر منصور احمد نے وفد کو مختلف شعبہ جات، مشینری، اور جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔