• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای چالان کراچی کے شہریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ای چالان کراچی کے شہریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے،حکومت نظام کو بہتر بنائے، جرمانے کی رقم کو کم کیا جائے،تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے، شہر کا بنیادی ڈھانچہ تباہ حال ہے، سڑکوں کی حالت بدترین ہے، سیوریج کا سسٹم شہریوں کے لئے عذاب بنا ہوا ہے،ان صورت حال میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانہ زیادتی کے مترادف ہے،حکومت نظام کو بہتر بنائے، جرمانے کی رقم کو کم کیا جائے، بھاری جرمانے سے شہریوں میں اشتعال پیدا ہورہا ہے،سڑکوں کی صورت حال کو درست کر کے اس پر لائن لگائی جائے تاکہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کر سکیں،بھاری جرمانوں کا نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید