واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر دفاع ہیگ سیتھ کے مطابق امریکہ اور چین میں فوجی سطح پر رابطوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ اقدام جنوبی کوریا میں حالیہ ایپک سربراہ کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی پی چن کے درمیان تاریخی ملاقات میں طے پایا۔ دونوں ممالک فوج سے فوج کی بنیاد پر چیلنجز بنانے اور مسائل و تنازعات کے حل پر رضامند ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں وزیر دفاع ہیٹ ہیگ سیتھ نے کہا کہ وہ اور ان کے چینی ہم منصب ڈونگ چن نے گزشتہ شب فون کال پر مذکورہ اقدامات سے اتفاق کیا۔ اس پر فوری طور پر چین کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ہیگ سیتھ نے کہا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملائیشیا میں امریکی اور چینی صدور کے درمیان ملاقات کے بعد گفتگو کی تھی۔ انہوں نے جنوبی کوریا میں ملاقات میں امن و استحکام اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے ہا کہ چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ اور انہوں نے تنازعات کے حل کے لیے فوج سے فوج کی رابطے پر تعلقات سے اتفاق کیا۔ ماہرین ان دو بڑی طاقتوں میں فوجی رابطوں کی پہلیہ ی پیشگوئی کرچکے ہیں اور ہاٹ لائنز پر رابطوں سے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تاہم ایسے رابطے ہنوز بے قاعدہ رہے ہیں۔ انہیں باقاعدہ اور مربوط بنانا ابھی باقی ہے جو دونوں ممالک کے صدور میں ملاقات کے بعد ممکن دکھائی دینے لگا ہے۔