کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے ضلع وسطی کے دفتر میں تحریک میں شامل ہونے والے نئے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ پہلے اجرک والی نمبر پلیٹ اور اب ای چلان کے زریعے کراچی کے عوام کو لوٹنے کے عمل کو مہاجر دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو پیپلزپارٹی نے مفتوحہ علاقہ اور یہاں کے عوام کو غلام سمجھ لیا ہے۔اور ان سے بہانے بہانے سے خراج وصول کیا جارہا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا بنیادی ڈھانچہ اس بری طرح تباہ ہے جیسے موجود ہی نہیں، لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیم، بجلی،پانی،گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کے عوام کے ساتھ ہر ظلم و ناانصافی کے پیچھے متحدہ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے، جوعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے دن میں اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے خلاف احتجاج کا ڈھونگ کرتے ہیں رات کو انہی غاصبوں، ظالموں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ بنیادی سہولتیں فراہم کئے بغیر ای چلان کسی صورت قبول نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ایک طرف چاروں چاروں جانب سرحدوں پر کشیدگی ہے۔