بیجنگ ( نیوز ڈیسک)پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے چینی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی پہلی چینی ساختہ آبدوز آئندہ سال 2026 میں بحری بیڑے میں شامل کر لی جائے گی۔ یہ پیشرفت پاکستان اور چین کے درمیان 5 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت آٹھ ہینگور کلاس (Hangor-class) آبدوزیں 2028 تک پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ "یہ معاہدہ بخوبی آگے بڑھ رہا ہے" اور ان آبدوزوں کی شمولیت سے پاکستان کی بحری نگرانی اور دفاعی صلاحیتیں خاص طور پر شمالی بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں نمایاں طور پر مضبوط ہوں گی۔