• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی اجلاس، پاکستان کا ایشیاکپ ٹرافی کے معاملے پر ہوم ورک مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈاجلاس جمعےتک دبئی میں ہوں گے۔ پہلے چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کی میٹنگ ہوگی جس میں سی ای او سمیر احمد سید پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جبکہ امکان ہے کہ چیئرمین محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ اتوار کو محسن نقوی نے میٹنگ میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے ہونے والے تنازع کو اٹھانے کا کہہ چکا ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔پی سی بی حکام میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر دیگر بورڈز حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا بورڈز کے درمیان جنوری میں ٹی ٹوئنٹی سیریز پر بھی حتمی بات چیت ہوسکتی ہے۔ آئی سی سی کی سالانہ تین میٹنگ ہوتی ہیں۔ جے شاہ کے چیئرمین بننے اور سنجوگ گپتا کے چیف ایگزیکٹیو بننے کے بعد میٹنگ میں ایشیا کپ معاملے کو غیر ضروری ہوا دی جاسکتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید