ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ خانیوال روڈ ملتان میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے اوورسیز یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت بائیک رائڈر کے لیے تقریباً 200 سے زائد امیدواروں کامیاب، ان نوجوانوں کو سعودیہ عرب اور قطر کے لئے منتخب کیا گیا ہے، اس موقع پر ملک منیر احمد پر نسل جی ٹی ٹی آئی خانیوال روڈملتان نے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیرون ملک جا کر اپنے ملک کا نام روشن کریں تا کہ بعد میں یہ ممالک ہمارے نوجوانوں کو ہی جاب کے لئے منتخب کریں اور یہ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کا سبب بن سکیں۔