• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کی مجلس شوریٰ، امراء، ناظمین کا مرکزی قیادت پراعتماد کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت پاکستان کی مجلس شوریٰ ،سپریم کونسل اور ملک بھر سے جماعت کے صوبائی ڈویژنل اور ضلعی امرااور ناظمین نے سپریم کونسل کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ،مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی اور ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا ،سپریم کونسل کے چیئرمین پیر امین الحسنات شاہ کی ہدایت پر سپریم کونسل کے رکن علامہ سیدحامد سعید کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے مرکزی امیر اور ناظم اعلیٰ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا ،اس موقع پر سپریم کونسل کے ممبر اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر وسیم ممتاز ایڈووکیٹ کی پیش کردہ دوقراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
ملتان سے مزید