• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،کئی شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد ونواح میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق   تھانہ  چہلیک کے علاقے  میں محمد عادل سے نامعلوم مسلح ملزمان  موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے  میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان محمد دلبر سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں عامر سے دو ڈاکو  58ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، معاذ سے چار  ڈاکوؤں نے1لاکھ سمیت موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے میں اعجاز سے تین ڈاکو 30ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، سلمیٰ بی بی سے تین مسلح ملزمان نے 2لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد آفتاب اور اسماعیل ہاشم کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین لیے، بوٹا پرویز کو مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل سے محروم کردیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں مسلح ملزمان تجمل حسین کا موبائل فون جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں محمد شکیل سے ڈاکوؤں نے نقدی و موبائل فون چھین لیا جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں حسن امتیاز، فیاض خان، جلیل آباد کے علاقے میں عثمان، چہلیک کے علاقے میں عرفان یاسین، احتشام مشتاق کے موبائل فونز، مظفر آباد کے علاقے میں مدثر علی کا سامان، قطب پور کے علاقے میں فدا حسین کی موٹرسائیکل، وجاہت علی کا موبائل فون، شاہ شمس کے علاقے میں عمر حیات کی ڈیوائس، اکبر خان کا سامان، ممتاز آباد کے علاقے میں فراز علی اور محمد ندیم کے موبائل فونز، شبیر حسین کی موٹرسائیکل، گلگشت کے علاقے میں قاسم کی موٹرسائیکل، مشتاق کا موبائل فون،کلثوم کی بکری، بی زیڈ کے علاقے میں شعیب کا موٹرسائیکل، صدر کے علاقے میں نوید کی بکری، الیاس کا موبائل فون، قادر پورراں کے علاقے میں اصغر کے 50ہزار  روپے و پانچ تولہ سونا، سیتل ماڑی کے علاقے میں حبیب کا سامان، خواجہ فاروق کا میٹر بجلی، دہلی گیٹ کے علاقے میں امن علی کا موبائل فون، لوہاری گیٹ کے علاقے میں سرفراز احمد کی نقدی و سونا، بدھلہ سنت کے علاقے میں اسماعیل کی موٹرسائیکل، رمضان کے مویشی اور بوہڑ گیٹ کے علاقے میں مبشر فہیم کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید