• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلسٹی ٹیکس کے نام پر تاجروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق، صدر ظفر اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، سینیئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر، وائس چیئرمین میاں ظفر اقبال، ملک طاہر ڈوگر، جبکہ نائب صدور شیخ غلام مرتضیٰ، ملک اختر حسین، عاطف ریحان،ملک طیب آرائیں صدر فارمیسی ایسوسی ایشن جاوید حنیف نے پی ایچ اے ٹھیکیداران کی جانب سے مارکیٹوں میں پبلسٹی ٹیکس کے حوالے سے تاجروں کو ہراساں کرنے، خوف و ہراس کی فضا قائم کرنے اور بلاجواز جرمانوں پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں پی ایچ اے کے ٹھیکیداروں کی جانب سے تاجروں کے دکانوں پر لگی ہوئی تعارفی تختیوں، سائن بورڈز اور بورڈز پر بلاوجہ ٹیکس عائد کرنے اور عدم ادائیگی کی صورت میں کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید