• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام دیہی خواتین میں کمپیوٹرزتقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام دیہی خواتین کو آئی ٹی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ملتان میں ڈیسک ٹاپ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر وہاڑی، ملتان، مظفرگڑھ اور خانیوال کی 145 باصلاحیت خواتین کو میرٹ کی بنیاد پر منتخب کرنے کے بعد ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز دیے گئے، تاکہ وہ گھر بیٹھے اپنی ڈیجیٹل لرننگ کا آغاز کر سکیں۔ ڈیجیٹل پروگرامزکے سربراہ مرزا اکبر حسین نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کے شاندار اور حوصلہ افزا نتائج نے ثابت کیا ہے کہ یہ خواتین کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔
ملتان سے مزید