• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے افراد سےنان کسٹم پیڈ موبائل فونز،شراب ودیگر سامان برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر مختلف کارروائیوں کے دوران بیرون ملک سے آنے افراد سے نان کسٹم پیڈ موبائلزفونز،شراب ودیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-325 دوبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک شخص محمد ساجد کے سفری بیگ کی سکیننگ کے دوران آٹھ موبائلزفونز برآمد کرلیے دریں اثنا دوبئی سے آنے والی پرواز FZ339 مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو کسٹم ملازمین نے افتخار الدین سے آٹھ شراب کی بوتلیں برآمد کرلی کسٹم اہلکاروں نے محمد سبطین اکمل سے آئی فون برآمد کرلیا جبکہ ملک محمد ارشد سے چار آئی فونز برآمد ہوئے کسٹم حکام نے مسافروں سے برآمد ہونے والا سامان ضبط کرکے کاغذی کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا۔
ملتان سے مزید