ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کوچیرا نے ریئل چینج کے سی ای او اور ایم ڈی کے ہمراہ ممبر کینٹونمنٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی ملتان محمد یعقوب شیرا کی دعوت پر ملتان کینٹ بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر نواب فیروز خان، حازم ارشد، کلب عابد خان اور دیگر شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔مہمانوں کو کینٹ کی تاریخی عمارتیں، قدیمی بازار اور فوڈ ایریا دکھائے گئے، مقامی ثقافت اور اہلِ ملتان کی مہمان نوازی کو سراہا۔