• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی نے سیلاب زدگان کی امداد میں بھرپور حصہ لیا،مولانا اسعد محمود

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران جے یو آئی سمیت مساجد ومدارس کی رفاہی تنظیموں نے  سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھرپور حصہ لیا تو دوسری جانب حکومت سمیت دیگر سیاسی جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں مصروف عمل رہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ڈیڑھ سو سے زائد سیلاب سے متاثرین افراد اور علمائ کرام کو نقد رقم اور راشن تقسیم کرنے کے دوران کارکنان کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے جے یو آئی ملتان کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ 
ملتان سے مزید