ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ڈینگی وارڈ کے بیڈز کی تعداد بائیس سے بڑھا کر چالیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ فیصلہ گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں ڈینگی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے کی، اجلاس میں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی جانب سے یونیورسٹی، ہاسٹلز اور دیگر مقامات پر ڈینگی سپرے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ، دوسری جانب نشتر ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔