• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’من و سلویٰ منصوبے‘‘ کا افتتاح 25 مقامات پر پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں، کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنرملتان عامر کریم خاں نے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ’’من و سلویٰ منصوبے‘‘ کا افتتاح کیا، منصوبہ نجی شعبے کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے،تقریب میں  آصف مجید،  بختاور تنویر شیخ، ڈاکٹر شفیق خان پتافی، کرنل (ر) محمد ہاشم، الطاف شاہد اور سلیم اختر صدیقی سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں،کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ’’من و سلویٰ منصوبہ‘‘مزدور طبقے کے لیے امید کی کرن ہے، اس منصوبے کے تحت شہری اپنا صاف ستھرا اور غیر استعمال شدہ کھانا مخصوص ڈبوں میں ڈال کر فریزر میں رکھ سکیں گے ، انہوں نے بتایا کہ شہر میں 20 سے 25 مقامات پر من و سلوی ٰپوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید