ملتان(سٹاف رپورٹر) لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیےشہریوں کو بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرتے ہوئے رقم غبن کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔شاہ رکن عالم پولیس کو محمد صدیق طاہر نے بتایا کہ ملزم کامران نے 7لاکھ سے زائد مالیت کا سامان خرید کرکے پیسوں کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم اقبال سے 12لیٹر شراب ملزم مبین سے 15لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزمہ فوزیہ اور ماہ نور سے 1060گرام آئس جبکہ حرم گیٹ پولیس نے ملزم محمد طارق سے 850گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس کانسٹیبل کا نشتر ہسپتال پارکنگ اسٹینڈ پر موٹرسائیکل پارک کرنے کے معاملہ پر جھگڑا اہلکار نے سکیورٹی گارڈزپر خواتین کو چھیڑنے کا الزام لگاتے ہوئے 15پر کال چلا دی پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔بی زیڈ پولیس نے ملزم اظہر سے پسٹل اور الپہ پولیس نے ملزم وسیم سے رپیٹر برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔چلڈرن ہوسپٹل 1سالہ بیٹے کو علاج معالجہ کیلئے لانے والے شخص کو نوسرباز نشہ آور بسکٹ کھلاکر نقدی و موبائل سے محروم کرگیا۔