ملتان(سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سموگ آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں، طلبہ اور ماہرین میں سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات، انسانی صحت، فصلوں اور ماحولیاتی نظام پر اس کے اثرات اور تدارک کے لیے اجتماعی حکمت عملی پر غور کرنا تھا، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت، زرعی پیداوار اور معیشت کے لیے خطرناک حد تک نقصان دہ ہے اور جامعات میں ماحولیاتی تعلیم و تحقیق کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔