کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈمپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت محسود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے گارڈن کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ڈمپر ایسوسی ایشن کے چیئرمین لیاقت محسود کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔