اسلام آباد ( عاطف شیرازی) ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے کہا کہ اربوں روپے کی سینکروں ایکڑ قیمتی اراضی سے قبضہ وا گذار کرالیا ہے انہوں نے کہاہے کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی ،پاکستان میں لاوارث نہیں ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ہم نے سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کرتےہوئےاو پی ایف کی اربوں روپے قیمتی سینکڑوں کنال اراضی پرغیر قانونی قبضہ واگذار کر ا لیا ہے ہم نے یہ قبضہ صرف آٹھ ماہ کی مدت میں واگذارکرایا ہے ۔ یہ قبضہ اسلام آباد، لاہور ،پشاور میں کیا گیااسلام آباد زون فائیو میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی 450 کنال قیمتی اراضی پر غیر قانونی قبضہ چالیس سال بعد واگذار کر لیا گیا ہے ۔