• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13سال سے زیر التواپارلیمنٹ لاجز منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پارلیمنٹ لاجز کا 2012 سے زیر التوا نیا بلاک تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زیر تعمیر بلاک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبہ مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام کاموں میں اعلیٰ معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید