اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالا ئی خیبرپختونخوا، کشمیر ، با لا ئی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ، اس دوران راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ،جڑواں شہروں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی ، جس سے موسم سرد ہو گیا