اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی تشہیری بورڈ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے نے کارروائی کی ہے ۔ موٹر وے چوک سے سنگجانی ٹول پلازہ تک 30 غیر قانونی تشہیری بورڈ ہٹا دیے گئے باقی ماندہ غیر قانونی مونو لتھ اگلے مرحلے میں ہٹائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریٹر یشن ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا ہے کہ رائٹ آف وے پر غیر قانونی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عنل پیرا ہیں۔ غیر قانونی تشہیری بورڈ کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔