ملتان (سٹاف رپورٹر) حالیہ سیلاب نے پنجاب کی زرخیز زمینوں کو شدید نقصان پہنچایاجس کے نتیجے میں ہزاروں کسان اپنے روزگار کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،اس مشکل گھڑی میں سینجنٹاپاکستان نے ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے کسانوں کی مدد اور انہیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے 5 کروڑ روپے مالیت کے فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور سبزیوں کے بیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے،منصوبے کے پہلے مرحلے میں 2.5 کروڑ روپے مالیت کی مصنوعات دونوں ڈویژنز کے کسانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں، جس سے تقریباً 12,000 ایکڑ زرعی زمین کی کاشت میں مدد ملے گی، اس سلسلے میں منعقدہافتتاحی تقریب ماڈل ایگری مال ساہیوال میں منعقد ہوئیجس میں سید عاشق حسین کرمانیوزیر زراعت پنجاب، افتخار علی سہوسیکرٹری زراعت، ڈاکٹر آصف طفیلکمشنر ساہیوال ڈسٹرکٹاور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے جب کہسینجنٹا پاکستان کی جانب سے ذیشان حسیب بیگ، کنٹری جنرل منیجر، سید علی مرتضیٰہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز و بزنس سسٹین ایبلٹیاور بنارس حبیبہیڈ آف سیلز نے کسانوں میں بیج، فصلوں کے تحفظ کی مصنوعات اور حفاظتی سامان (PPE) تقسیم کیا۔