• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ملتان ایونیو‘‘ کے جدید منصوبے کی منظوری،2ارب90کروڑ روپے لاگت آئیگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ “پنجاب خوشحال، سڑکیں بحال” پروگرام کے تحت “ملتان ایونیو” کے جدید منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، جو شہر کی خوبصورتی، ٹریفک نظام اور کاروباری سرگرمیوں میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔منصوبے کے تحت سیدان والا چوک سے سہو چوک تک 9 کلومیٹر طویل جدید شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔ گزشتہ روزکمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے مزید کہاکہ “ملتان ایونیو” شہر کا پہلا جدید طرزِ تعمیر کا منصوبہ ہے جو نہ صرف شہری سہولت بلکہ کاروباری ترقی کا بھی ضامن ہوگا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 89 کروڑ 79 لاکھ روپے ہے، جس کا ٹارگٹ 30 جون 2026 ہے مگرمحکمہ ہائی ویز کر 23 مارچ تک منصوبے کی تکمیل کا ٹاسک سونپا گیاہے تاکہ شہریوں کو کم سے کم دقت ہو۔ منصوبے کو 8 پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 3 کنٹریکٹرز کے ذریعے بیک وقت تعمیراتی سرگرمیاں جاری کی جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت جدید انفراسٹرکچر کی تمام سہولیات شامل ہیں، جن میں 206 اسٹریٹ لائٹس، 34 یادگاریں، 50 اسمارٹ پارکنگ ایریاز، 8.5 کلومیٹر سروس لین، 5 کلومیٹر پارکنگ ایریا، اور 14.5 فٹ چوڑا اربن گرین کوریڈور شامل ہیں۔
ملتان سے مزید