• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈکیتی و چوری کی 18 وارداتیں ،مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر میں ڈکیتی و چوری کے الزام میں 18مقدمات درج کرلیے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ارسلان سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے وقاص امتیاز سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلزفونز لوٹ کر لے گئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے رفیق حسین سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 50ہزار پانچ سو سعودی ریال چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے کاشف ریاض،محمد عمران چہلیک کے علاقے محمداکمل کے موبائلزفونز عنصر سہیل کا سامان عتیق الرحمن کی نقدی و ڈیوائس مظفر آباد کے علاقے طاہر اقبال کے گھر سے لاکھوں کی نقدی،ریال و طلائی زیورات قطب پور کے علاقے حبیب احمد کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے بلاج بلوچ،ریاض سٹی شجاع آباد کے علاقے شوکت حسین کا سامان راجہ رام کے علاقے عالیہ افضل کی نقدی و انگوٹھی سٹی جلالپور کے علاقے سجاد کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے فاروق علی کا سامان بستی ملوک کے علاقے شہری کا میٹر بجلی اور خلیل احمد کانقدی و طلائی زیورات وغیرہ چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید