• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ روڈ کے ٹوٹے حصوں کی مرمت و پیچ ورک کا کام شروع

اسلام آباد (ساجد چوہدری )ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر ہائیکورٹ (چوہدری بوستان خان)روڈ کے ٹوٹے حصوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا، یہ کام جی ٹی روڈ سواں پل کے پاس سے شروع کیا گیا ہے ، آرڈی اے حکام کے مطابق سڑک کے زیادہ ٹوٹے حصوں پر کنکریٹ کی جائیگی ، جس کیلئے ٹوٹے حصوں کو ایکسیویٹر کے ذریعے لیول کیا جا رہا ہے ، انجینئرنگ حکام کے مطابق یہاں پر سیوریج لائن کے ٹوٹے پائپوں کو بھی بدلنا پڑے گا تاکہ گندا پانی سڑ ک پر نہ آسکے ، توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ ہی پیچ ورک کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید