راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئےچکوال میں جعلی کھویا یونٹ پکڑ لیا، 2من کھویا تلف کردیا گیا۔ کھویا میں ملاوٹ کرنے پر ملزمان کیخلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی گئی۔اٹک موچی گلی میں ناقص اور بدبودار گوشت پکڑا گیا۔ 1من سے زائد ناقص اور بدبودار گوشت کو تلف کرکے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی۔ گوشت کی دوکان کو بند کردیا گیا۔