کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ای ٹکٹنگ نظام کے باوجودکراچی کی سڑکوں پر رشوت کا بازار گرم ہے، پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیوروں سے مبینہ طور پر رشوت لینے میں مصروف ،شفیق موڑ کے قریب پولیس اہلکار کی منی ا ٹرک کے ڈرائیور سے رشوت وصولی کی ویڈیو سامنے آ گئی،ایڈیشنل آئی جی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ ناظم آباد کو معطل کر دیا۔منی ٹرک کےڈرائیور کے مطابق پولیس اہلکار اس سے ایک ہزار روپے طلب کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ وہ سب ٹرک ڈرائیوروں سے ایک ہزار روپے لیتے ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے رشوت لینے والے پولیس اہلکار محسن کو معطل کردیا ہے۔پولیس اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ ناظم آباد کا ڈرائیور تعینات ہے۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار نے ٹرک کو وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کیلئے روکا تھا۔رکنے پر پتا چلا ٹرک ڈرائیور کے پاس گاڑی کے کاغذات موجود نہیں تھے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرائیور نے جان چھڑوانے کیلئے اہلکار کو رشوت دی ۔ واقعہ کی ویڈیو شہری نے موبائل فون میں محفوظ کر لی ۔